بغداد : عراق کے ضلع دیالہ کے مشرق میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے فوجی چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔عراقی حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے قاراتیپیکے جوار میں ایک فوجی چوکی پر مسلح حملہ کر دیا۔بیان کے مطابق دہشت گرد وںکے حملے کے بعد عراقی فوج نے بھی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہو گئی جو نصف گھنٹے تک جاری رہی۔حملے میں 5 فوجی ہلاک ا ور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔