عراق میںدو پولیس ملازمین اور دولت اسلامیہ کمانڈر ہلاک

   

بغداد، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مشرقی دیالہ صوبہ میں پیر کو دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی موت ہواور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔وہیں وسطی عراق کے صلاح الدین صوبے میں آئی ایس کا ایک کمانڈر بھی ہلاک ہو گیا۔دیالہ آپریشن کمان کے اعلی افسر السعدی نے بتایا کہ دارالحکومت بقوبہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرقی میں آئی ایس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پولیس کی جانچ چوکی پر حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ وہیں ایک دیگر واقعہ میں آئی ایس کی ا سنیپر نے بقوبہ سے 55 کلومیٹر شمال مشرقی میں امام ویاس علاقے میں ایک پولیس اہلکاروں کی گولی مار کر قتل کردیا۔اس حملے کے بعد سیکورٹی کارکن نے ارد گرد کے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی ۔ صلاح الدین صوبے میں پولیس کمانڈو فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آئی ایس کے مقامی کمانڈر سعد محمود مہدی کو قتل کردیا۔واضح رہے کہ عراق میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے آئی ایس دہشت گردوں کے صفایے کے بعد حفاظتی صورتحال میں بہت بہتر ی آئی ہے ۔