عراق میں احتجاجیوں کو آیت اللہ سیستانی کی تائید

   

Ferty9 Clinic

ملک ہمیشہ ایک جیسا ن ہیں رہے گا، سرکردہ عالم دین کا خطاب
بغداد ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکردہ شیعہ رہنما نے جمعہ کو کہا کہ عراق کے دارالحکومت اور جنوب میں کئی فہتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد یہ ملک اب پہلے جیسا نہیں رہے گا ۔ ان کے اس بیان سے حکومت کے مخالف احتجاجیوں کو ایک نئی قوت حاصل ہوگئی ہے ۔ آیت اللہ علی سیستانی کے ان تبصروں کے بعد مظاہرین کی کثیر تعداد کی سڑکوں پر پہونچ گئی لیکن آدھی رات کے بعد بم دھماکہ کے سبب سنسنی پیدا ہوگئی تھی ۔ سیکورٹی فورسیس نے کہا کہ تحریر چوک کے قریب اس دھماکہ میں ایک شخص بلاک اور زائد از ایک درجن زخمی ہوگا ۔ آیت اللہ سیستانی نے احتجاجی مظاہروں کی محتاط انداز میں حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ باعزت طریقہ سے یہ احتجاج جاری رکھا جانا چاہئے ۔