عراق میں احتجاج شدید ، 5 ہلاک

   

بغداد۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مختلف حصوں میں عوامی احتجاج چہارشنبہ کو بڑھ گیا جبکہ مظاہرین نے سیکوریٹی فورسیس کی طرف سے فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل برسانے پر بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کئی ریالیاں نکالی جاچکی ہیں جن میں مختلف وجوہات کی بناء پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ یہ احتجاج وزیراعظم عادل عبدل مہدی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔