عراق میں امریکی سفارتخانہ کے عملہ کا جزوی انخلاء

   

ہوسٹن، 12 جون (یو این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفارت خانہ کے غیر ضروری عملے اور ان کے زیر کفالت افراد کو غیر متوقع سکیورٹی کے خطرات کی وجہ سے عراق چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔محکمہ خارجہ نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان میں کہا، “ہمارے تازہ ترین تجزیے کی بنیاد پر، ہم نے عراق میں اپنے مشن کی افرادی قوت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔”اس نے مزید کہاکہ ہم اپنے تمام سفارت خانوں میں اہلکاروں کی مناسب تعداد کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔چہارشنبہ کے روز، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ سے امریکی فوج پر کرنے والوں کی رضاکارانہ روانگی کی منظوری دی۔عراق سے روانگی کا باعث بننے والے سکیورٹی کے خطرات فوری طور پر واضح نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے حال ہی میں دھمکی دی تھی کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ شروع کرے گا۔