دبئی۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کی رات کو بتایا کہ بغداد کے قریب قائم التاجی فوجی اڈے پر دو کاتیوشا راکٹ گرے ہیں۔ اس اڈے پر امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج تعینات ہے۔ راکٹ حملوں میں کسی قسم کے نقصان کی تصدیق کی نہیں کی گئی۔عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ نے کہا ہے کہ التاجی کیمپ کو نشانہ بنانا ان لوگوں کی طرف سے پیغام ہے جو عراق کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔