عراق میں امیدوار انفرادی طور پر انتخابات میں حصہ لے سکیں گے

   

بغداد۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں نئے انتخابی قوانین متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ ملکی پارلیمان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے گزشتہ روز بتایا کہ اب امیدوار انفرادی طور پر بھی انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔ اس سے قبل ووٹرز کے پاس صرف سیاسی جماعتوں کی فہرستوں میں سے کسی ایک کو چننے کا اختیار تھا۔ الحلبوسی کے مطابق اب انتخابی اضلاع بھی بنائے جائیں گے۔ عراق میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران ایک اہم مطالبہ انتخابی قوانین میں تبدیلی کا بھی تھا۔ اکتوبر سے جاری ان مظاہروں میں اب تک 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔