عراق میں انتخابات کے مطالبہ پر مخالفین کی مشروط آمادگی

   

بغداد۔ عراق کے شیعہ قائد مقتدیٰ الصدر کی جانب سے طاقت کے ایک نئے مظاہرہ میں ان کے دسیوں ہزاریوں حامیوں نے جمعہ کے روز بغداد کے گرین زون میں ایک دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ اس سے قبل ان کے مخالفین نے قبل از وقت انتخابات کے ان کے مطالبے کی مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔ مقتدیٰ الصدر عراق میں طویل عرصے سے ایک بڑی سیاسی طاقت ہیں اور ایران کی حمایت یافتہ حریف شیعہ جماعتوں کے ساتھ مہینوں سے ان کا سیاسی تنازعہ جاری ہے۔ مظاہرین گرین زون کے اندر ایک وسیع چوک میں جمع ہوئے۔ اس محفوظ زون میں سرکاری اور بیرونی ملکوں کے سفارت خانوں کی عمارتیں اور عراقی پارلیمنٹ کی عمارت شامل ہیں اس علاقہ پر الصدر کے پیروکار 30 جولائی سے قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔