بغداد،4اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے دہشت گردوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بغداد سے سامرا جانے والے راستے کو بند کر دیاجس پر سکیورٹی فورسزنے قابوپالیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کی دیر رات آئی ایس کے دہشت گردوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے بغداد۔سامراروڈ بند کر دیا تھا۔حالات پر قابوپانے کے لیے سکیورٹی فورسز کو فوراً روانہ کیا گیاجنہوں نے دہشت گردوں کو منتشر کرتے ہوئے سڑک کو خالی کروالیا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز بغداد کے تمام اضلاع میں مظاہروں کوروکنے کی کوشش اور سکیورٹی کاپختہ انتظام کر رہے ہیں۔ غورطلب ہیکہ بغداد اورا عراق کے کئی علاقوں میں مظاہرین نے منگل کے روز بدعنوانی ختم کرنے اور معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرے کے پرتشدد ہونے کے بعد افسران نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے جمعرات کو بغداد سمیت کئی علاقوں میں کرفیوبھی نافذ کرنا پڑا۔عراق کے انسانی حقوق کی کمیشن کے ذرائع کے مطابق علاقے میں ہونے والے تشدد کی وجہ سے جمعرات تک 31 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ دیگر 1188 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
