بغداد :عراق کے صوبے کرکوک میں اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) شدت پسندوں نے دوتیل کنوؤں پر حملہ کیا ہے ۔شفاق نیوز ایجنسی نے مقامی پولیس کے حوالے سے بدھ کویہ معلومات دی۔ ایجنسی کے مطابق چہارشنبہ کو علی الصبح آئی ایس شدت پسندوں نے صوبہ کے جنوب مغرب خباز فیلڈ میں واقع تیل کنوؤں کو نشانہ بناکر دودھماکہ خیز آلات میں دھماکے کیے ، جس کے سبب کنوؤں میں آگ لگ گئی۔ فائرعملہ آگ کو بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔سال 2017 کے اواخر میں عراق نے آئی ایس کے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا۔ فوج نے امریکہ کے زیرقیادت اتحاداور لڑاکوں کی مدد نے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم شدت پسندوں اور ان کے سلیپر سیل کے خلاف اب بھی فوجی مہم چلارکھی ہے ۔