بغداد: ترکی نے عراق کے شمالی صوبے نینویٰ میں منگل کوایک فضائی حملے میں ترک کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) سے تعلق رکھنے والے تین یزیدی جنگجوؤں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔اس واقعے کی اطلاع نیم خودمختار کردستان علاقے کی انسداد دہشت گردی سروس نے دی ہے ۔انسداد دہشت گردی سروس کے مطابق، منگل کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق ترکی کے ایک طیارے نے نینویٰ کے صوبائی دارالحکومت موصل سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں، سنجر شہرکے قریب سنجر پروٹیکشن یونٹس (وائی بی ایس) کے طورپر مشہور یزیدی جنگجو کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی، جس میں تین جنگجو مارے گئے اورایک دیگر زخمی ہوگیا۔
گھانا میں کان گرنے سے
سات افراد ہلاک
اکرا: گھانا کے مشرقی علاقے میں کان کا ایک گڑھا گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن (این اے ڈی ایم او) کے علاقائی آپریشنز ڈائریکٹر الفریڈ اگیمانگ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات دیر گئے بیریم شمالی ضلع میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ امدادی کارکن تین افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب رہے اور ان کا قریبی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ تباہی کے مقام پر این اے ڈی ایم او کے حکام کی ایک ٹیم کی قیادت کررہے مسٹراگیمانگ نے کہا، ‘‘زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک نے ہمیں بتایا کہ گڑھے میں تقریباً 10 لوگ کام کر رہے تھے ۔