نیویارک ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے زور دے کر کہا کہ عراق میں مخالف حکومت تشدد کو ختم کیا جانا چاہئیے ۔ گزشتہ 5 دن سے جاری مخالف حکومت تشدد میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ عراق میں تعینات اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد احتجاجیوں کی ہی ہے ۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار جنین ہینس نے کہا کہ یہ بڑھتا تشدد بے مقصد ہے ۔ اس میں انسانی زندگیاں ضائع ہورہی ہیں ۔ اس تشدد کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئیے ۔ احتجاج کرنے والے اپنے لئے روزگار اور حکومت سے بہتر حکمرانی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔