عراق میں حملوں پر لبنان کی مذمت

   

بیروت، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان نے عراق پر امریکہ کے حملوں اور بغداد میں امریکہ کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے ۔مقامی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بتایا کہ لبنان کی وزارت خارجہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ وہ عراق میں امریکی حملوں اور بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔وزارت نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ عراق کی خود مختاری اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے وہاں جلد از جلد امن اور سلامتی بحال کی جائے ۔