عراق میں داعش کے حملوں میں چھ پولیس اہلکار ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بغداد، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گردوں کے حملوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ پولیس ترجمان محمد البازی نے بتایا کہ داعش دہشت گردوں نے بغداد سے 75 کلومیٹر شمال میں تلذھب گاؤں میں ایک پولیس چوکی پرفائرنگ کی، جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ داعش کے دہشت گردوں نے صوبے کے مشرقی حصے متی بیجا میں صبح ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس میں تین پولیس اہلکا ر ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا ۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے صلاح الدین صوبے کے مشرقی علاقوں میں داعش مخالف فوجی مہم کے باوجود دہشت گردوں کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔اس سے قبل داعش کے دہشت گردوں کے سنی قبائلی جنگجوؤں کی طرف سے آپریٹ کی جارہی چوکی پر حملے میں 11 قبائلی جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔