عراق میں دوبارہ ایران کی ہائی کمیشن آفس کو نذر آتش کیاگیا۔

,

   

بغداد:  حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے مظاہرین نے ہفتہ میں دوسری بار عراق کے جنوبی شہر نجف میں واقع ایران ہائی کمیشن کی عمارت میں آگ لگا دی۔اس سے پہلے گذشتہ چہارشنبہ کو بھی مظاہرین نے نجف میں واقع ایران ہائی کمیشن کی عمارت میں آگ لگا دی تھی جس میں 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے ۔

ایران نے اس معاملہ میں عراق سے ا حتجاج کیا جس کے بعد عراق کے وزیر خارجہ محمد الحکیم نے ایران کے اپنے ہم منصب محمد جواد ظریف سے معافی کی پیشکش کی۔عراق کی مقامی میڈیا نے بتایا کہ مظاہرین نے اتوار کو ایک بار پھر ایران ہائی کمیشن کی عمارت میں آگ لگا دی ہے ۔قابل غور ہے کہ عراق میں گزشتہ اکتوبر سے اقتصادی بحالی، کرپشن ختم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے مسائل پر مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔احتجاج و مظاہرہ کی وجہ سے اب تک وہاں 400 افراد کی موت ہو چکی ہے اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔