عراق میں دو خواتین کی ٹریفک افسر کی جوتوں سے پٹائی

   

بغداد: تین دن سے بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے عراق کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں جنرل ٹریفک ڈائریکٹوریٹ کے ایک افسر کی دو خواتین نے جوتوں سے مرمت کرڈالی۔ ویڈیو میں دو خواتین کو بغداد کے الحارثیہ ضلع میں میجر کے عہدہ کے ایک ٹریفک افسر پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان خواتین نے ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔ عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کی دلچسپی اور واقعہ کے حالات دیکھنے کی ان دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ نے عراق میں بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا۔ لوگوں میں بڑے رد عمل کی وجہ یہ الزامات تھے کہ ان دو خواتین میں سے ایک کا تعلق ” دول القانون” اتحاد کے ایک رکن پارلیمان سے تھا۔ اس اتحاد کی قیادت سابق وزیر اعظم نوری المالکی کر رہے ہیں۔