پنٹگان : امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں اتحادی فوج کی میزبانی کرنے والے عین الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملے کے دوران امریکی فوج کے دو ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔چہارشنبہ کے روز امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کی ترجمان کمانڈر جیسیکا میکنٹری نے کہا کہ “میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ عراق کے الاسد ائر بیس پر آج کے حملے میں دو امریکی خدمت ارکان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔”عین الاسد ایر پر رواں ہفتے یہ دوسرا راکٹ حملہ ہے ۔ پیر کے روز بھی ہوائی اڈے پر تین راکٹ فائر کیے گئے تھے۔