عراق میں سکیورٹی فورسزاور گولہ بارود کے گوداموں پر حملہ کرنے امریکہ کی تردید

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ 27 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے عراق میں سکیورٹی فورسز اور گولہ بارود کے گوداموں کو نشانہ بنا کر کوئی حملہ نہیں کیا ۔ امریکی محکمہ دفاع کے چیف ترجمان جوناتھن ہاف مین نے پیر کو بیان جاری کر کے کہا‘‘امریکی فوج نے حالیہ دنوں میں عراق میں فورسزاور گولہ بارود کے گوداموں کو نشانہ بنا کرکے کوئی حملہ نہیں کیا ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں جھوٹی اور اشتعال امیز ہیں ۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات میں مکمل طور پر تعاون کر رہے ہیں۔ واضح ر ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں گذشتہ ہفتے عراق کی ‘پاپولر مو بیلائزیشن فورس ’(پی ایم ایف ) کی دو گاڑی پر ڈرون حملے ہوئے تھے ۔ اس کے بعد پی ایم ایف نے دعوی کیا تھا کہ یہ حملہ امریکہ کے تعاون سے اسرائیلی فضائیہ نے کیا تھا ۔