عراق میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ ، دو احتجاجی ہلاک

   

بغداد ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں مخالف حکومت مظاہروں کے دوران سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں دو احتجاجی ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی اور ہاسپٹل کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ان جھڑپوں میں تقریباً 36 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ایک احتجاجی اس وقت ہلاک ہوگیا جب اہرار پل کے قریب مظاہروں کو پیچھے ڈھکیلنے کیلئے سیکوریٹی فورسیس نے گولیاں چلائیں۔ دوسرا احتجاجی آنسو گیس شیل برسانے کے دوران جاں بحق ہوگئے جب آنسو گیس شیل اس کے سر سے ٹکرایا۔ مظاہرین نے بغداد کے تین اہم پلوں پر احتجاج کیلئے قبضہ کرلیا تھا۔ یکم ؍ اکٹوبر سے ان مظاہرہ کے دوران تقریباً 320 افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔