بغداد ۔ عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت آئندہ سال 6 جون کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ بیان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ عراقی وزیراعظم نے عراق کے الیکشن کمیشن کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت کی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی سفارش پر 6 جون 2021ء کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔وزیراعظم اور الیکشن کمیشن کیدرمیان ہونے والی بات چیت میں انتخابی عمل میں راہ میں رکاوٹیں دورکرنے اور اس حوالے سے تمام اداروں کو فعال کرنے پر زور دیا گیا۔انہوں نے انتخابی فنانسنگ قانون کی منظوری کے ل;ے پارلیمنٹ سے فیصلہ لینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ الیکشن کمیشن کو تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں کو مکمل کرنے اور انتخابات کو کامیاب بنانے کے ل;ے کافی وقت دیا جا سکے۔انہوں نے انتخابی عمل کے ساتھ قانون کے مطابق ہونے والے طریق کار کی اہمیت ، اس کی کامیابی کو یقینی بنانے اور اس کی سالمیت کو برقرار رکھنے اور آئندہ انتخابی عمل عراقی عوام کی خواہش اور ان کے آزاد انتخاب کا صحیح اظہار کرنے پر بھی زور دیا۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں عراق کے حالات پرامن نہیں رہے ۔
مارٹن اسنیڈن نیوزی لینڈ کے نئے چیئرمین
آکلینڈ۔ سابق ٹسٹ کرکٹر مارٹن اسنیڈن نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔سابق کیوی بولر مارٹن اسنیڈن نیوزی لینڈ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں ۔واضح رہے کہ گریگ بارکلے کے آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوجانے کے بعد سے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوگیا تھا ۔گریگ بارکلے معروف کمرشل لائر اور2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کیلئے بطورچیف ایگزیکٹیو کام کررہے تھے ۔ان کی بطور چیئرمین آئی سی سی تقرر ہندوستان کے ششانک منوہر کی جگہ ہوا ہے۔نئے چیر مین نے عہدہ کا جائرہ حاصل کرلیا ہے۔