عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی جاری

   

بغداد : عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ عراق بھر سے 329 پارلیمانی نشستوں کے لیے 3,449 امیدوار ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابی عمل اور ووٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں فوج اور پولیس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے دستے بھی شامل ہیں۔ 2003ء￿ میں صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے یہ ملک میں چھٹے پارلیمانی انتخابات ہیں۔ تب سے اب تک یہ پہلا موقع ہے جب رائے دہی کے دن ملک میں کرفیو نافذ نہیں ہے۔ عراق نے اس موقع پر اپنی سرحدیں اور فضائی حدود کو بند کر رکھا ہے۔