بغداد : عراقی شہر کرکوک میں موسلا دھارابارشوں کے باعث ایک دن کے لیے سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔کرکوک میں شروع ہونے والی شدید بارشوں نے روز مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔عراقی محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر عوام کو خبردار کیا ہے۔کرکوک اور صلاحدین شہروں میںآج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔