بغداد، 11 نومبر (یو این آئی) عراق میں منگل کو 329 نشستوں والی پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ انتخابات کے بائیکاٹ کی وجہ سے اس بار 2021 کے مقابلے میں کم ووٹنگ ہوسکتی ہے ۔ عراق کی موجودہ آبادی تقریباً 46 ملین ہے اور 21 ملین سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ 2021 میں صرف 41 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن اس بار ٹرن آؤٹ اس سے بھی کم رہنے کی امید ہے ۔ انتخابات میں 7,740 سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
جن میں سے تقریباً ایک تہائی خواتین ہیں اور صرف 75 آزاد ہیں۔