عراق میں کورونا وائرس کے پانچ نئے معاملات کی تصدیق

   

بغداد ۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں خطرناک کورونا وائرس کے پانچ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ،جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے ۔ عراقی وزارت صحت نے آج بتایا کہ درج کئے گئے پانچ معاملات میں سے ایک بغداد، دو وسطی صوبہ، ایک ایک نجف اور کربلا کا ہے ۔ تاہم انہوں نے اس کے علاوہ کوئی دیگر معلومات نہیں دی ہے اور ان نئے معاملات کی تصدیق کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے ۔ عراقی کے ہیلتھ افسر ملک بھر میں درج کئے گئے وائرس کے معاملات پر انتہائی سنجیدگی سے غورکر رہے ہیں اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی طو ر پر قدم بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ واضح ر ہے کہ مہلک کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 70 ممالک میں اب تک 3100 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباََ 89000 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں ۔