عراق میں کورونا وائرس کے 15 نئے معاملے

   

بغداد21مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 15 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 208 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین مزید افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں چھ، بصرہ میں چار، نجف میں دو اور سلیمانیہ میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔وزارت کے مطابق 208 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 17 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 49 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ عراق میں کورونا وائرس کے قہر کو روکنے کے لئے چین کی سات ماہرین کی ٹیم گزشتہ سات مارچ سے یہاں ہے ۔