عراق میں کورونا پر قابو پانے کے جشن کا اعلان

   

مساجد سے تکبریں بلند ہوں گی
بغداد۔20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عراقی صوبے کردستان میں واقع دہوک کمشنری میںکورونا پر قابو پانے کا جشن منایا جائے گا۔تفصیلاتکے مطابق صوبے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کمشنری میں جملہ 15 مریضوں میں سے 12 شفایاب ہوگئے جبکہ باقی مریض بھی جلد شفایاب ہوجائیں گے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ کمشنری کو کرونا سے پاک قرار دے کر چہارشنبہ کو سرکاری سطح پر جشن منایا جائے گا۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ رات 10 بجے 5 منٹ کے لیے بجلی بندکردی جائے گا، شہری شمعیں لے کر نکلیں گے، مساجد سے تکبیریں بلند ہوں گی اور کلیساؤں میں گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ پولیس سیکیورٹی اورطبی عملہ شاہراہوں پر جلوس نکالے گا۔واضح رہے کہ عراق میں سرکاری اعداوشمار کے مطابق 1539 مریض ہیں، 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1009 شفایاب ہوئے ہیں۔