عراق میں کورونا کے 1700 کیسز

   

Ferty9 Clinic

بغداد۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی وزارت صحت نے جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے 46 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1677 ہوگئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ دارالحکومت بغداد سے 17، بابل سے 10، نجف سے نو، باصرہ سے سات اور صلاح الدین اور متھانا سے ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں ۔