عراق میں کورونا کے 820 کیسز کی تصدیق،54اموات

,

   

Ferty9 Clinic

بغداد ۔4 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں اب تک مہلک کورونا وائرس ‘کووڈ-19’کے 820 کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے اب تک تقریباً54افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سامنے آئے 48معاملوں میں پانچ بغداد، 12 ذی کار ، 11 سلیمانیہ ، 9 نجف ، چار بصرہ ، 3 اربیل میں اور 3 صوبوں کرکک ، متھنہ ، بایل اور انبارمیں ایک ایک معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ بیان کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی متاثر شخص کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ اب تک اس وائرس کی وجہ سے 54 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 226 مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے چین کے سات ماہرین کی ایک ٹیم 7 مارچ سے ہی عراق کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔