بغداد ۔ عراق کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں وائرل ہیمرجک بخار (وی ایچ ایف) سے 8 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اب تک ملک میں اس بخار کے تقریباً 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت کے ترجمان سیف البدر نے بتایا کہ صوبہ دھی کار میں انفیکشن کے 23 معاملات سامنے آئے ہیں اور پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کرکوک صوبہ میں تازہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔