عراق میں 100 نومولود بچوں کا نام ‘نصراللہ’

   

بغداد:حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت کے بعد عراق میں 100 نومولود بچوں کا نام نصراللہ رکھ دیا گیا۔27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں ان کے اعزاز میں نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔حسن نصراللہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک حزب اللہ کے سربراہ تھے۔وہ اسرائیلی اور مغربی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ عراق میں بھی ان کے کافی پیروکار تھے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے۔