عراق میں /28 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن

   

Ferty9 Clinic

بغداد/22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں آج سے /28 مارچ تک مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہاں پر کورونا وائرس کے تازہ کیس سامنے آئے ہیں ۔ مرنے والوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ عراق کے 18 صوبوں میں کورونا وائرس کا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔ عوام از خود گھروں میں بند رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ مقامی طور رضاکارانہ طریقہ سے کرفیو لگالیا گیا ہے ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ حکومت کے بحران سیل کی جانب سے اسکولوں ، یونیورسٹیو ںاور دیگر عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے ۔ ملک کے انٹرنیشنل ایرپورٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔ پڑوسی ملک ایران سے کورونا وائرس کی وباء عراق میں پھیل چکی ہے ۔ ایران میں یہاں کورونا وائرس سے 1685 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ عراق میں بھی عوام نظام تنفس کے عارضہ کی شکایت کررہے ہیں ۔ عراق نے ایران سے متصل اپنی 1500 کیلو میٹر کو سرحد کو بند کردیا تھا اور ایک ماہ پہلے ہی یہاں پر فوج تعینات کرتے ہوئے ایران سے عراق میں کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔