عراق نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

   

بغداد: پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں پر عراق نے اپنے سفیر کو ایران سے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق نے فوری طور پر ایران سے اپنے سفیر ناصر عبدالمحسن کو بغیر کوئی وجہ بتائے واپس بلالیا تاہم عراقی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سفیر کو ابھی صرف مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔عراق کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے عراق میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور امریکی قونصل خانے کے نزدیک میزائل حملے کیے تھے۔