عراق و ایران میں موجود فلپائنی ورکرس کے انخلا کا منصوبہ

   

منیلا۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ ملکی فوج کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیدا ہونے پر فوری طور عراق اور ایران میں کام کرنے والے ملکی ورکرز کے انخلا کا بندوبست کرے گی۔ ڈوٹیرٹے نے ملکی ورکرز کے ممکنہ انخلا کے منصوبہ کا فیصلہ وزیر دفاع کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا نے بھی عراق میں کام کرنے والے اپنے ڈیڑھ ہزار سے زائد ورکرز کی سلامتی کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اْدھر وزارت خارجہ ہندنے واضح کیا ہے کہ فوری طور پر خطے میں کام کرنے والے ورکرز کے انخلا کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔