عراق پر حملہ :انتقام کا امریکی اعلان

   

بغداد /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکا کی حکمراں جماعت ری پبلیکن پارٹی کے ایک سینئر رہ نما اور سینیٹر ٹام کاٹن نے عراق کے کرکوک میں ایک امریکی فوجی اڈے پرہونے والے دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹر ٹام کاٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرکوک میں امریکی اڈے پر حملے کا فیصلہ کن ردعمل ظاہر کرے اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے۔