بغداد، 17 اگست (یو این آئی)عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے ہیں، جن میں اندر موجود دہشت گردوں کے ایک گروپ کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔جے او سی نے ایک بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس کی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، منگل کو ایف-16 طیاروں کے ذریعے کیے گئے پہلے حملے میں صلاح الدین صوبے میں آئی ایس کے ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اوراندر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد اس مقام کو تباہ کردیا گیا۔دوسرا حملہ جمعرات کو کیا گیا، جس میں شمالی کرکوک صوبے میں آئی ایس کے ایک اور ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ جے او سی نے کہا کہ اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔دریں اثنا جے او سی نے ملک کے انتہائی مطلوب دہشت گرد میں سے ایک سلمان خدیر سلیمان داؤد کو پہلے القاعدہ اور بعد میں آئی ایس کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔