عراق کی اقوام متحدہ اور ترکی کیساتھ باہمی تعاون پر بات چیت

   

Ferty9 Clinic

بغداد،12ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اپنے ملک میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سفارتکار اور ترکی کے سفیر سے الگ الگ دو میٹنگ کر کے باہمی تعاون پر بات چیت کی۔وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر مہدی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جینن ہینس پلاسچارٹ سے چہارشنبہ کو عراق اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون اور عراق میں سلامتی اور اقتصادی شعبہ میں ہوئی مثبت ترقی کے سلسلے میں بات چیت کی۔دونوں فریقوں نے ملک کی معیشت کو ترقی دینے ،استحکام اور انسانی کوششوں کو فروغ دینے اور بے گھرلوگوں کے مسائل کا حل نکالنے کے حکومت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر مہدی نے اس کے بعد ترکی کے سفیر فتح یلزد سے ملاقات کی اور معیشت،پانی اور تعمیر نو کے شعبہ میں تعاون پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے عراق دورے پر بھی بات چیت کی۔