بغداد ۔11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی سرحد کے قریب شام کی جنوبی گورنری الحسکہ میں الشدادی کے مقام پر واقع ایک گیس فیلڈ پرامریکی فوج نے قبضہ کرلیا۔ تاہم بعد ازاں امریکی فوجی واپس عراق لوٹ آئے۔تفصیلات کے مطابق پانچ امریکی بکتر بند گاڑیاں عراقی سرحد پار کرکے شامی حکومت کے زیرانتظام آئل فیلڈ میں داخل ہوگئیں۔نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فوجیوں کے اس علاقے میں پہنچنے کیبعد فوجیوں نیالکبیبہ، غونا اور حویزیہ پٹرول تنصیبات کا جائزہ لیا۔ امریکی فوجیوں نے آئل اینڈ گیس فیلڈ میں داخل ہونے کے بعد ان مناظر کی ڈرون طیارے کی مدد سے عکس بندی کی۔ مشن مکمل ہونے کے بعد امریکی فوجی عراق واپس آگئے تھے۔گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایک بڑا امریکی کارگو طیارہ الحسکہ کے شمال میں واقع قصبے تل بیدر کے قریب القسرک مرکز پر اترا۔
