عراق کے آئی ایس کےدو ٹھکانوں پر فضائی حملے

   

بغداد، 17 اگست (یو این آئی) عراقی سکیورٹی فورسز نے اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے ہیں، جس میں وہاں چھپے کچھ دہشت گرد مارے گئے ۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈنے یہ اطلاع دی ہے ۔ جے او سی نے ایک بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پہلا حملہ ایف-16 طیاروں سے منگل کو صلاح الدین صوبے میں آئی ایس کے ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا، جس میں وہاں موجود دہشت گرد مارے گئے ۔ دوسرا حملہ جمعرات کو شمالی کرکوک صوبے میں آئی ایس کے ایک اور ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔ جے او سی نے ملک کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل سلمان خدیر سلیمان داؤد کی گرفتاری کی بھی اطلاع دی۔ یہ پہلے القاعدہ اور بعد میں آئی ایس کے ساتھ اپنی سرگرمیاں انجام دیتا تھا۔ اگرچہ عراق نے 2017 میں آئی ایس پر فتح کا اعلان کیا تھا، لیکن اس گروپ کے کچھ دہشت گردوں نے شہری علاقوں، صحرائی علاقوں اور دور دراز علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔