عراق کے دارالحکومت بغداد میں فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے۔ حادثے میں قریب 10 لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے۔ ساتھ ہی بتایا جارہا ہے کہ واقعہ میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی عہدیداروں کے مطابق یہ بم دھماکہ فٹ بال اسٹڈیم اور وہاں واقع ایک کیفے کے پاس ہوا ہے۔بم دھماکے کو انجام دینے کے لیے ایک گاڑی کا استعمال کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق فٹ بال اسٹڈیم کے پاس کھڑی گاڑی میں بم لگا کر دھماکہ کیا گیا۔ جس نے وہیں، پاس میں کھڑے ایک گیس ٹینکر کو بھی چپیٹ میں لے لیا۔ جس سے دھماکے نے بھیانک روپ لے لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے میں مارے گئے زیادہ تر لوگ فٹ بال کھلاڑی ہیں، جو دھماکے وقت وہیں آس پاس موجود تھے۔