عراق کے ریستورانوں میں گدھوں کاگوشت کھلائے جانے کا انکشاف

   

بغداد: عراق میں سوشل میڈیا پر گذشتہ چند دنوں سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ بابل گورنری کی پولیس نے ایسے لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو گدھے چرانے، ذبح کرنے اور ان کا گوشت حلہ شہر میں ایک ریستوران میں فروخت کرتے تھے۔ کل پیر بابل گورنری کی پولیس کمانڈ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے کیس کے حالات کو واضح کیا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ گرفتار ملزمان میں سے کچھ نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہیکہ گہرائی سے تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا کہ اس کیس میں آٹھ افراد ملوث ہیں، جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر پانچ کا تعاقب جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ مدعا علیہان کے اعتراف کے مطابق وہ السدہ ضلع کے دیہاتوں اور علاقوں سے گدھے چوری کرتے تھے۔