عراق کے عین الاسد اڈہ پر حملے ،کئی امریکی فوجی زخمی

   

بغداد: عراق میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کے روز ملک کے مغربی حصے میں ‘عین الاسد’ فضائی اڈے پر دو کاٹیوشا راکٹ داغے گئے۔ اس اڈے پر امریکی فوج اور دیگر غیر ملکی فوجیں بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس حملے سے جانی یا مادی نقصان پہنچا ہیسیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے۔ادھر ایک امریکی ذمے دار نے العربیہ کی انگریزی ویب سائٹ کو بتایا کہ عین الاسد پر حملے میں امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔العربیہ کے نمائندے کے مطابق یہ راکٹ الانبار صوبے کے علاقے حدیثہ سے داغے گئے۔ مزید یہ کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے عین الاسد فوجی اڈے کی سمت داغے گئے 8 راکٹوں کو ناکام بنا دیا۔حملے کے بعد اڈے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔