عراق کے عین الاسد ایئربیس پر چار میزائل داغے گئے

   

بغداد: عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر چار کاتیوشا راکٹ داغے جانے کی اطلاعات ہیں، دو سکیورٹی ذرائع نے بتایا بیس پر امریکہ کے زیرِ قیادت اتحادی افواج موجود ہیں؛ البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری تصدیق نہیں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ دو راکٹ فوجی مرکز کے اندر اور دو اس کے گرد ونواح میں گرے۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے تبصرہ کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ایک امریکی اہلکار نے العربیہ کو اس بات کی تصدیق کی کہ عراق کے الاسد ایئر بیس کے باہر رات کو ایک حملہ ہوا لیکن کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ اہلکار نے کہا کہ اس وقت ہمیں یہ معلوم نہیں ہیکہ کیا/کتنی تعداد میں داغے گئے۔یہ حملہ واشنگٹن میں ایک فوجی سربراہی اجلاس کے دو دن بعد ہوا۔