عراق کے کرکک میں دو بم دھماکے، ایک ہلاک

   

بغداد، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے کرکک شہر میں جمعرات کے روز ہوئے دو مختلف بم دھماکوں میں ایک خاتون کی موت اور 19 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی سیکورٹی حکام نے یہ اطلاع دی۔کرکک پولیس کے عمارالزبوري نے بتایا کہ پہلادھماکہ شام کو اس وقت پر ہوا جب بم نصب کی ہوئی کار مسافروں کو وسطی کرکک میں الخدرہ لے جا رہی تھی۔ اس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی اور ایک مسافر زخمی ہوا ۔زبوری نے کہا کہ تقریبا پانچ منٹ کے وقفے پر منی بس سے نصب کیا گیا ایک دیگر بم راس الجیسرکی ایک بھیڑ بھاڑ والی پارکنگ میں پھٹ گیا ۔ اس دھماکے میں 18 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے شہر میں دھماکہ کے مقام کی ناکہ بندی کردی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔