عربی ادب کی مختصر تاریخ پرمبنی بہترین کتاب کی اشاعت

   

کتاب دورِجاہلیت سے ظہور اسلام اور بعد کے تمام ادوار پر مشتمل ہے
ممبئی: عربی ادب کی مختصر تاریخ پرمبنی کتاب جلد ہی منظر عام پر آئے گی ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل محمد ہرزک مذکورہ کتاب کے مصنف ہیں جوکہ ممبئی کے مشہور مہاراشٹر کالج کے شعبہ عرب کے صدر کے ساتھ ساتھ پرنسپل کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر شکیل محمد ہرزک کا تعلق مہاراشٹر کے خطہ کوکن سے ہے ۔وہ ضلع رائے گڑھ کے ایک گاؤں پریارمیں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کی ، ثانوی اور اعلیٰ تعلیم ممبئی میں حاصل کی مبئی یونیورسٹی سے عربی ادب اور عمرانیات میں بی۔ اے ۔ ( آنرز) کی ڈگری حاصل کی ممبئی یو نیورسٹی سے ہی یکے بعد دیگرے عربی اور اسلامیات میں ایم ۔ اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ سال 1980 میں ممبئی کے مہاراشٹرا کالج کے شعبہ عربی اور اسلامیات میں بحیثیت لیکچرار مقرر ہوئے ۔ ۱1992 ور 2013 میں اپنے فرائض منصبی سے 62سال کی عمر میں سبکدوش ہوئے ۔ واضح رہے کہ شکیل ہرزک 1999 میں ممبئی یونیورسٹی نے ان کے تحقیقی مقالہ فقہ امام شافعی: عصر حاضر کے تناظر میں) پر انھیں ڈاکٹریٹ ( پی۔ ایچ ڈی ) کی سند تفویض کی ۔ موصوف 2002 سے 2010 تک ممبئی یونیورسٹی کے فارسی، عربی، اسلامیات ، عبرانی اور اوستا پہلوی کے بورڈ آف اسٹڈیز کے چیرمن فیکلٹی آف آرٹس اور اکاڈمک کاؤنسل کے رکن رہے ۔