صنعا/16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح حوثی ملیشیا کے میزائل دفاعی نظام اور کئی دیگر فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ عرب اتحاد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حالیہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ اس دوران شہریوں کے تحفظ کی خاطر تمام حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے تھے۔
