صنعاء : یمن میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف عرب اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 نشانوں پرحملے کئے۔تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عسکری آپریشن میں عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی 11 فوجی گاڑیاں تباہ کی جبکہ آپریشن میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔