عرب اسلامی بلاکس کی اسرائیل کے غزہ منصوبہ کی مذمت

   

قاہرہ، 10 اگست (یو این آئی) عرب ممالک کے ذریعہ اسرائیل کے ارادہ کی سخت مذمت کی جا رہی ہے ، غزہ پر مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کے ذریعہ مینڈیٹ کردہ وزارتی کمیٹی نے ، 23ممالک، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ ہفتہ کو مشترکہ طور پر غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول مسلط کرنے کے اسرائیلی ارادے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ مصر، فلسطین، قطر، اردن، سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، یمن، سوڈان، لیبیا، موریتانیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، نائیجیریا، بنگلہ دیش، چاڈ، جبوتی، صومالیہ، ترکیہ اور گیمبیا سمیت دیگر ممالک کی وزارت خارجہ کے ذریعہ جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ اسرائیل کے ارادے خطرناک اور ناقابل قبول ہیں۔
، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے اور طاقت کے ذریعے فلسطین کی زمین پر قابض ہونا ہے۔