دبئی : عرب امارات حکومت کی جانب سے ’روٹی سب کے لئے‘ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت دبئی کے مختلف مقامات پر ایسی مشینیں نصب کی گئیں ہیں جس سے ضرورت مندوں کو مفت روٹی مل سکے گی۔محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار انڈومنٹ کنسلٹنسی (ایم بی آر جی سی ای سی) نے اوقاف و مائنرز افیئرز فاؤنڈیشن (اے ایم اے ایف) کے ماتحت دن کے مختلف اوقات میں مفت روٹی فراہم کر کے پسماندہ خاندانوں اور کارکنوں کی مدد کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔یہ وینڈنگ مشین لوگوں کو عربی روٹی اور فنگر رول میں کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیتی ہے جس کے بعد اس کی تصدیقی اسکرین نمودار ہوتی ہے،، اس کے بعد ”کلک ٹو آرڈر’’منتخب کرنے پر مشین گرم روٹی تیار کرنا شروع کر دیتے ہے، جو تقریباً ایک منٹ میں تیار ہوجاتی ہے۔