عرب اور اسلامی دنیا مسجد اقصیٰ کے تحفظ کو ترجیح دے

,

   

یروشلم : مقدس شہر بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی کوششوں کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ ناصر الحدمی نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی ناپاک سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد بیت المقدس پر اسرائیلی اقتدار اعلی کا تسلط قائم کرنا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ فلسطینی باشندے پوری استقامت کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں۔ناصرالحدمی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنے مذموم مقاصد پر عمل کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھی ہے۔ مسجد کو نقصان پہنچانے اور اس کی جگہ پر اپنا معبد بنانے کی کوشش اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مرحلہ وار آگے بڑھنے کی کوشش میں ہے کیونکہ ایک ہی ہلے میں سب کچھ کرنے سے سخت ردعمل ہوگا۔ اسرئیلی قابض اتھارٹی نہیں چاہتی کہ صورت حال اس کے قابو سے باہر نہ چلی جائے۔