عرب دنیا میں سعودی خواتین سب سے زیادہ مالدار

   

ریاض۔18جون (سیاست ڈاٹ کام)سعودی خواتین مشرق وسطیٰ کی مالدارترین خواتین ہیں جن کی دولت کی مقدار 225 ارب ڈالر ہے۔یہ بات امریکی ادارے بوسٹن گروپ نے دنیا کی مالدار خواتین کا سروے کرتے ہوئے کہی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکی ادارے نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں مالدار خواتین کی فہرست میں سعودی خواتین کے بعد اماراتی خواتین ہیں جن کی دولت کی مقدار ایک سو ارب ڈالر ہے۔آئندہ چند برسوں میں سعودی خواتین کی دولت میں پانچ فیصد اضافے کا امکان ہے۔مشرق وسطیٰ میں خواتین کی دولت کی مقدار800 ارب ڈالر ہے، یہ خطے کی مجموعی دولت کا 13 فیصد حصہ ہے جس کی مقدار چھ ٹرلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں خواتین کی ملکیت میں دولت کی مقدار ایک ٹرلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب اور امارات میں مالدارخواتین کی فہرست میں مزید اضافہ ہوگا۔